ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں راہل گاندھی نے ریلی سے پہلے منوہر پاریکر کے لئے رکھی خاموشی

کرناٹک میں راہل گاندھی نے ریلی سے پہلے منوہر پاریکر کے لئے رکھی خاموشی

Mon, 18 Mar 2019 23:53:52    S.O. News Service

نئی دہلی،18 مارچ ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) لوک سبھا انتخابات کے لئے مشن ساؤتھ کو فتح کرنے کے لئے کانگریس صدر راہل گاندھی مسلسل جنوبی ہند کی ریاستوں کا دورہ کر رہے ہیں۔اس کڑی میں کانگریس صدر پیر کو حیدرآباد کرناٹک علاقے کے لئے آج کلبرگی میں انتخابات ریلی سے خطاب کرنے پہنچے تھے۔ریلی سے خطاب کرنے سے پہلے راہل گاندھی نے بی جے پی لیڈر اور گوا کے وزیر اعلی منوہر پاریکر کے لئے دو منٹ کی خاموشی رکھ کر ان کی روح کی امن کے لئے دعا کی۔بتا دیں کہ منوہر پاریکر کا 63 سال کی عمر میں اتوار کو انتقال ہو گیا ہے،وہ گزشتہ ایک سال کینسر سے جوجھ رہے تھے،کانگریس صدر راہل گاندھی نے اسٹیج پر موجود رہنماؤں کے ساتھ منوہر پاریکر کو یاد کیا،وہاں انہوں نے ریلی سے خطاب کرنے سے پہلے گوا وزیر اعلی کے لئے دو منٹ کی خاموشی رکھی،خاموشی رکھ کر کانگریس صدر نے بڑا پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔کلبرگی لوک سبھا سیٹ پر تیسرے مرحلے میں 23 اپریل کو پولنگ ہوگی اور اس سیٹ سے لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملکا ارجن کھڑگے انتخابی میدان میں اتر سکتے ہیں۔کانگریس صدر راہل گاندھی نے کھڑگے کے پارلیمانی سیٹ سے کرناٹک میں انتخابی مہم کی شروعات کی ہے۔اس دوران وہ گلبرگہ میں پریورتن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت کو نشانے پر لیا۔اس کے ساتھ انہوں نے کرناٹک میں کانگریس۔ جے ڈيایس مخلوط حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کیا۔

بتا دیں کہ منوہر پاریکر کے بیماری کے دوران کانگریس صدر راہل گاندھی نے گوا جاکر ان سے ملاقات بھی کی تھی۔راہل گاندھی نے اتوار کو ٹویٹ کر کے کہا تھا کہ گوا کے وزیر اعلی منوہر پاریکر کے انتقال کی اطلاع سے میں بہت دکھی ہوں،وہ ایک سال تک پورے ہمت سے اپنی بیماری سے لڑتے رہے،سیاست سے الگ سب ان کی عزت کرتے تھے اور وہ گوا کے سب سے زیادہ مقبول لوگوں میں سے ایک تھے،دکھ کی اس گھڑی میں میری تعزیت ان کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔


Share: